موسم

ضلع گھانچھے پر خون جمانے والی سردی کا راج

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ضلع گانچھے میں اچانک سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوگیا ۔ضلع بھر میں خون جما دینے والی سردی نے اچانک حملہ کر کے لوگوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے پائپ لائنوں میں برف جمنے کی وجہ سے لوگوں کو پینے کی پانی کی قلت کا سامنا ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ شپ خپلو ٹاون ایریا کے مختلف علاقوں کے پائپ لائنوں میں برف جمنے کے بعد لوگ دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔اسکے علاوہ ضلع بھر میں سردی سے لوگوں کو مختلف بیماریوں بھی لاحق ہو رہے ہیں ۔ سردی میں اضافے سے لوگوں کے معاملات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔سورج کے غروب ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں اور شام کے ٹائم خپلو مین بازار میں بھی کرفیو کا سماں ہوتے ہیں ۔ شدید سردی نے لوگوں کے لباس اور خوراک میں بھی تبدیلی لائے ہیں ۔ سردی نے جہاں لوگوں کو گرم کپڑئے ، کوٹ ، بنیان ، موٹے جورابیں ، اور گرم جوتے پہنے پر مجبور کئے ہیں تو دوسری طرف لوگوں سردیوں میں زیادہ تر گوشت ، ڈرائی فروٹ ، و دیگر ایسے خوراک استعمال کرتے ہیں جس سے جسم کی اندار کے حرارت گرم رکھ سکیں ۔ برف باری نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر کے تمام مصافاتی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بحال ہیں تاہم خشک سردی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button