متفرق

ہنزہ میں بجلی بحران ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، ظفر وقار تاج سیکریٹری برقیات

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ میں بجلی کی بحران کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ تھرمل جنریٹر اور ہائیڈل پاور منصوبوں سے انشااللہ ڈیڈھ سے دو سالوں کے اندر ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ان خیالات کاا ظہار سیکرٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان ظفر وقار تاج نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔انہوں نے مزید کہا ہمیں احساس ہے کہ ضلع ہنزہ میں عوام بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں اس کیلئے عارضی بنیادوں پر پہلے سے نصب شدہ تھرمل جنریٹر کے علاوہ بھی مشینیں نصب کرنے جارہے ہیں۔ ہمارا ہدف ہے کہ مایون شناکی 500کلوواٹ منصوبے کا افتتاح 2017 کے اواخر یا 2018 کے اوائل میں ہو۔ اس منصوبے سے شناکی میں لوڈ شیڈنگ کم ہوگی۔ اس وقت شناکی کے لئے مختص بجلی بھی تقسیم کر کے سنٹرل ہنزہ کے عوام کو دیا جائے گا۔

سیکرٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ہنزہ میں طویل لوڈ شیڈ نگ ختم کرنے کے لئے حسن آباد نالے میں 2میگاواٹ بجلی گھر پر کام کیا جا رہا ہے اس وقت سول کا تقریباً50فیصد سے زائد ہو چکا ہے اور جوں ہی سیزن شروع ہو گا بجلی گھر کے علاوہ ، پائپ لائینوں کو بچھانے کے ساتھ ساتھ واٹر چینل اور ٹینکیوں کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا جس کے لئے پروجیکٹ کنٹریکٹر نہایت ہی تیز رفاتری اور خلوص نیت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور محکمہ کی جانب سے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ حسن آباد پاور منصوبے کے تکیمل کے بعد ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان ظفر وقار تاج نے کہا کہ عوام آحمد آباد نے اپنے مدد اپ تقریباً400کلوواٹ بجلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے مگر محکمہ برقیات عارضی بنیادوں پر بجلی لینے کے لئے تیار ہے جس کے لئے محکمہ برقیات گلگت بلتستان ایک قانون کے تحت این او سی دینے کے لئے تیار ہے جس کے لئے مقامی عوام کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے انشاللہ وہ بھی ایک ماہ کے اندر اند ر آحمد آباد پاور منصوبے کی بجلی کریم آباد تک لانے کی کوشش کرینگے۔

ظفر وقار تاج نے مسگر پاور منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات کا دعوی تھا کہ مسگر سے بجلی دسمبر سے قبل بالائی ہنزہ کے لئے بجلی فراہم کیا جائے گا تاہم موسمی حالات کے مطابق بجلی کی فراہمی نہ کر سکے انشاللہ مئی2017تک مسگر فیز ون کی بجلی سوسست اور گردو نواح کے علاوہ ششکٹ تک لانے کی تیاری ہے جبکہ خببر پاور منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی بھی ہنزہ کے دیگر علاقوں تک دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

سیکریٹری ظفر وقار تاج نے مزید کہا کہ حسن آباد میں نصب ایک تھرمل جنریٹر جو کہ خراب پڑی ہے اس کو تبدیل کرتے ہوئے دوسرا جنریٹر نصب کرنے جا رہے ہیں بہت جلد صوبائی حکومت کی تعاون سے عوام کو تھرمل جنریٹر سے بجلی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے عوام کو بجلی کے بحران سے نجات دلانے کے لئے نہ صرف محکمہ برقیات گلگت بلتستان بلکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن بھی بھی دن رات کوشش کر رہے ہیں کیونکہ عوام ہنزہ نہ صرف گلگت بلتستان کی پہچان ہیں، بلکہ ہنزہ پاکستان کاچہرہ بھی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button