جرائم

یاسین میں گرانفروش دکانداروں کے خلاف ایکشن، بھاری جرمانے عائد

یاسین ( معراج علی عباسی ) قانون حرکت میں اگیا۔یاسین کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دوکانداروں کیخلاف سب ڈویثرنل انتظامیہ گوپس یاسین کا کریک ڈون ااسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صفت خان کا یاسین میں جنرل سٹورز ، ہوٹلوں ، بیکریز ، میڈیکل سٹورز اور گیس ایجنسیوں پر چھاپے مار کر بھاری تعداد میں جرمانے عائد کر دیا ۔ جبکہ طاوس چوک میں ایک بغیر لائسنس کے گیس ایجنسی چلانے والے کو مکمل طور پر سیل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسن صفت خان نے اچانک ایس ایچ او یاسین اور پولیس سمت طاوس مارکیٹ میں چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں ذائدالمیاد اشیائے خوردنی ضبط کر کے دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کر دیاجبکہ ایک گیس ایجنسی کو مکمل طور پر سیل کردیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری میں شامل ہے اور دکانوں پر ذائدالمیاد اشیائے خوردنی رکھا کر عوام کی زندگی سے کھیلنے والوں کو کسی طرح نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اگلے بار ڈراگ انسپکٹر اور فود انسپکٹر کوبھی ساتھ لیکر آونگا اور ناقص ایشائے خوردنی اور ذائد المیاد اشیاء رکھنے والوں کے خلا ف بھر پور کاروائی کا آغاز کرونگا ۔ انہوں نے کہا کہ دوکاندار حضرت بھی ذائد المیاد اور ناقص اشیائے خوردنی رکھنے سے اجتناب کریں اور عوام کی زندگی کے سے کھیلنے والوں کا گھیرا تنگ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ گلگت سے لیکر یاسین تک ایک درجن سے زیادہ پولیس اور لویز کی چوکیاں موجود ہے اس کے باوجود ناقص اور ذائد المیاد اشیائے علاقے میں پہنچائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد گوپس یاسین میں موبائل کاروبار کے نام سے داخل ہونے والوں کی سختی سے تلاشی لیا جائے گا ۔ اگر کسی کو ناقص اور ذائد المیاد اشیائے خوردنی اور مشروبات لاتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button