عوامی مسائل

کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے وفد کی مختلف محکموں کے سیکریٹریز سے ملاقات، مسائل حل کرنے کا مطالبہ

گلگت (اکرام نجمی) کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر عبدالحمید کے قیادت میں گلگت بلتستان گورنمنٹ کے مختلف سکریٹریز سے ملاقات میں ہنزہ کے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا صدر بزنس ایسوسی ایشن نے کریم آباد بازار میں سٹریٹ لائیٹس ،میونسپلٹی کے نظام ،پبلک واش رومز ،سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کریم آباد گلگت بلتستان کا اہم ٹورسٹ پوائنٹ ہونے کے باوجود ان سہولتوں سے محروم ہیں انھوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کے رش کی وجہ سے یہاں پر نہ صرف سیاح بلکہ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے کریم آباد مین بازار میں روڈ کی توسیع کا کام جاری ہے جبکہ محکمہ تعمیرات عامہ اس 27فٹ روڈ کو صرف 12فٹ کارپٹڈ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو عوام اور بزنس کمیونٹی کو منظور نہیں اس روڈ کو کم از کم 22فٹ تک کارپٹیڈ کیا جائے ۔

سیکریٹری پلاننگ نے وفد کو ان کے جائز مطالبات پر عمل درآمد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے تمام سیاحتی مقامات کو خوبصورت بنانے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اس ملاقات میں سیکریٹری پلاننگ کے علاوہ سیکریٹری ہیلتھ ،سیکریٹری ٹوریزم اور محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام بھی شامل تھے ۔

وفد نے سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری واٹر اینڈ پاور سے بھی ملاقات کی اور میونسپلٹی کے حوالے سے درپیش مسائل اور بجلی کے شدید بحران سے عوام اور کاروباری حضرات کو درپش مسائل سے آگا ہ کیا سیکریٹری بلدیات نے میونسپلٹی کے فعال ہونے تک ایک اضافی ٹریکٹر فراہم کرنے کا یقین دلایا جبکہ سیکریٹری واٹر اینڈ پاور نے وفد کو ہنزہ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے جاری منصوبوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا انھوں نے ایک اور ڈیزل جرنیٹر کی فراہمی کا یقین دلایا اور ساتھ ہی ساتھ حسن آباد 2میگاواٹ کو جلد از جلد تعمیر کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے اور پھنڈر ہائیڈل پاور کے تعمیر سے پورے گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button