گلگت بلتستان

اقتصادی راہداری کے ذریعے چین اور شگر (بلتستان) کو ملانے پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے، سینئر وزیر اکبر تابان

شگر(عابد شگری)سنیئر صوبائی وزیر گلگت بلتستان حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کو چائنہ سے براستہ شگر سے پاکستان کو ملانے کیلئے حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔سی پیک کا روٹ اس علاقے سے بننے کے بعد یہاں کے لوگوں کی تقدیر سنور جائیں گے۔اور برالدو دبئی بنیں گے۔لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کرینگے۔ہم جھوٹے اعلانات پر یقین نہیں رکھتے۔ہماری حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔اورغریبوں کے منہ سے نوالہ نہیں چھینیں گے۔ بلکہ دور دراز علاقوں میں جاکر ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شگر آخری گاؤں تیستے برالدومیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی مسائل دریافت کرنا ہے۔ہم نواز شریف کے سپاہی اور کارکن ہے اور ہر اس علاقے میں جائیں گے اور لوگوں کی مسائل سنیں گے۔ اور انہیں حل کرینگے۔انہوں نے کہا سی پیک کا روٹ اس علاقے سے بننے کے بعد یہاں کے لوگوں کی تقدیر سنور جائیں گے۔اور برالدو دبئی بنیں گے۔لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کرینگے۔ہم جھوٹے اعلانات پر یقین نہیں رکھتے۔ہماری حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔اورغریبوں کے منہ سے نوالہ نہیں چھینیں گے۔ بلکہ دور دراز علاقوں میں جاکر ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرینگے۔انشاء اللہ اس سال گرمیوں میں دوبارہ برالدو کا دورہ کرونگا۔ انہوں نے اس موقع پر برالدو روڈ کو بہتر طریقے بنانے اور تیستے بجلی گھر کے تمام رضاکار ملازمین جو گذشتہ نو سال سے بلامعاوضہ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں انہیں فوری طور مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔

سینئر صوبائی وزیر پانی و بجلی اور خزانہ حاجی اکبر تاباں کا دورہ برالدو۔وہ شگر برالدو کا دورہ کرنے والے گلگت بلتستان کے پہلے سینئر وزیر ہے۔برالدو تیستے پہنچنے پر لوگوں نے انکا کا والہانہ استقبال کیا۔انہوں نے تستے بجلی گھر کا بھی دورہ کیا اور مختلف حصوصن کا معائنہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری ،چیف انجینئر برقیات ناز اکبراور مسلم لیگ (ن) علماء ونگ کے صدر شیخ ولی شجاعی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری نے انکو برالدو کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس موسم کی سختی میں مقامی لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلتی۔ ایسے میں ایک صوبائی وزیر کا علاقے کی لوگوں کی مسائل سننے کیلئے دورہ کرنا مسلم لیگ (ن) کا عوام کیساتھ محبت کا ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے ووٹ سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے الیکشن کے بعد ان علاقوں کا کبھی رخ نہیں کیا۔ اور انہیں لوگوں کی دکھ درد کا کوئی احساس نہیں۔ مسلم لیگ (ن) علماء ونگ کے صدر شیخ ولی شجائی نے کہا کہ تاباں نے شگر سے کبھی الیکشن نہیں لڑنا اور نہ ہی انہیں ہماری ووٹ کی ضرورت ہیں اس کے باؤجود ان علاقوں میں موسم کی سختیوں کے باؤجود یہاں آنا اور لوگوں کی مسائل سننا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شیوہ ہے۔عوام کی ووٹ سے کامیاب ہونے والوں نے اس علاقے کو بے آسرہ چھوڑدیا۔ ان کے پاس لوگوں کی مسائل سننے کیلئے ٹائم نہیں۔چیف انجینئر بلتستان ڈویژن ناز اکبر نے کہا کہ تیستے میں بجلی گھر کی تمام کاغذی کام میں نے کیا تھا۔تاہم اس علاقے کو کبھی نہیں دیکھا تھا۔اب اس علاقے کی لوگوں کی مسائل کا علم ہوا۔انشاء اللہ بجلی کے معاملے میں علاقے کی لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دینگے۔

سینئر صوبائی وزیر پانی و بجلی حاجی اکبر تاباں نے تیستے بجلی کے تمام 24رضاکار ملازمیں کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے دورہ برالدو کے موقع پر تیستے بجلی گھر کے معائنے کے بعد ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ہمیں احساس ہیں کہ اس مہنگائی کے دور میں زندگی کی گاڑی کا چلانا کتنا مشکل ہے اس کے باؤجود ان ملازمین کا بغیر تنخواہ کے ڈیوٹی دینا لائق تعریف و تحسین ہے۔انہوں نے چیف انجینئر بلتستان ڈویژن ناز اکبر کو ہدایت کی کہ ان ملازمین کا کیس الگ کرکے فوری طور فنانس کو منظوری کیلئے بھیجیں۔اور ہنگامی طور پر ان ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے اقداما ت کریں۔یہ ملازمین تیستے بجلی گھر بننے کے بعد سے ابتک بلامعاوضہ ڈیوٹی سرنجام دے رہے تھے۔ PC-4منظور نہ ہونے اور محکمہ کی جانب سے عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ ملازمین مستقل ہونے سے محروم تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button