گلگت بلتستان

سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا، وزیر تعمیرات کا نیویارک میں تقریب سے خطاب

نیویارک( پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے نیویارک امریکہ میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئیگا۔ سی پیک کے حوالے سے چند عناصر منفی سازشیں کر رہے ہیں۔ جن کو ہم کامیاب ہو نے نہیں دینگے۔ اس پراجیکٹ سے نہ صرف پاکستان اور ہمسایۂ ملک چین کو فائدہ ہو گا بلکہ اس کے ثمرات جنوبی ایشیاء، سنٹر ل ایشیاء افریقہ کے ممالک بھی اس سے مستفید ہو نگے۔ سی پیک پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ روزگار کے موقع میسر ہو نگے۔ اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ جس سے پوری جنوبی ایشیاء میں معاشی انقلاب آئے گا۔ اور بلخصوص گلگت بلتستان کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے اس حوالے جدوجہد کر کے سی پیک کے مختلف منصوبوں میں تعمیرات اور پاور منصوبوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ تاکہ جدید طرز کی شاہراہیں اور عوام کو لوڈشیڈنگ سے آزاد کیا جاسکے۔ صوبائی حکومت اس عظیم پراجیکٹ کو ہرحال میں مکمل کر ئیگی۔ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے حوالے سے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ جس کی واضع مثال پاور منصوبوں اور تعمیرات کے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرانا تھا۔ جس کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث بیرون ملک سرمایہ کار اس خطے میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہے۔ اس پراجیکٹ کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں ہوٹل انڈسٹری کو پروان چڑھے گا۔ گلگت بلتستان کو قدرت نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے اور گلگت بلتستان میں امن امان کی صورت حال ماضی سے بہتر ہے۔ اس کا کریڈٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے کہ بڑی جدوجہد کے بعد اس خطے میں امن امان قائم کیا گیا ہے۔ اس وقت گلگت بلتستان کا شمار دنیا کے پرامن علاقوں میں کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملا ہے اور لاکھوں ملکی اور غیر ملکی سیاح اس خطے میں آئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ہمارے آباو اجداد نے بڑی قربایناں دے کر آزاد کر ایا ہے۔ اب ہمارے ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی تعمیر وترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے امریکہ میں مقیم گلگت بلتستان کے نوجوان ، طلبا اور کاروبار حضرات سے کہا کہ آپ لوگ اپنے تعلیم مکمل کرکے گلگت بلتستان میں اپنے خدمات کو سرانجام دیں۔ تاکہ آپ کی تعلیم کا گلگت بلتستان کے عوام استفادہ کر سکے۔ ہماری ذمہ دار ہے کہ ہر ایک اپنے سطح پر گلگت بلتستان اور پاکستان کے معاشی ، علمی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کر ے۔ تقریب سے کونسلر جنرل پاکستان ایمبسی علی اعجاز، سیئنٹر عدنان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button