عوامی مسائل

کھرمنگ: سرمیک ڈپو سےگندم کی سپلائی کا عمل سست روی کا شکا ر

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) ضلع کھرمنگ حلقہ نمبر 3 کے تمام ڈپوجات میں بلک ڈپو سرمیک سے گندم کی سپلائی کا عمل سست روی کا شکا ر عوام کو ماہانہ کوٹے کی گندم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا۔ اس حوالے سے مہدی آباد ، کتی شو ،منٹھوکھا ،غاسنگ اورمادھوپور کے ڈپوجات میں متعلقہ ٹھکیدار کی جانب سے گندم کی فراہمی میں انتہائی کوتاہی نظر آرہی ہے اور عوام کو اپنے کوٹے کی گندم کی فراہمی میں سخت مشکلات کاسامنا ہے۔ ا س حوالے سے عوام نے کھرمنگ کے ضلعی انتظامیہ کو بھی گندم کی سپلائی میں کوتاہی سے آگاہ کیا ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ نے اس اہم ایشو پر نوٹس نہیں لیا۔ کھرمنگ کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کے اعلی حکام سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ طولتی ڈپو میں گندم کی سپلائی بہتر انداز میں جاری ہے۔ صرف حلقہ تین کے تمام ڈپوجات میں گندم کی سپلائی انتہائی سست روی کے ساتھ جاری ہے۔ عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کھرمنگ کے داخلی پوائنٹ پر سول سپلائی کے چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ اس سے اندازہ ہو سکیں کہ کونسی ڈپو میں کتنے بوری گندم ان لوڈ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خوراک گلگت بلتستان کا مختلف اخبارات میں یہ بیان سامنے آ رہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے اور تمام ڈپوجات گندم سے لدھے ہوئے ہیں جبکہ کھرمنگ کے ان ڈپو جات میں گندم نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو گندم کی فراہمی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button