سیاست

ہنزہ: پاکستان مسلم لیگ ن کےمرحوم رہنما محبوب عالم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

ہنزہ ( اجلال حسین ) صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ جاوید اقبال اور پارٹی کارکنوں سمت رہنما وبانی PMLNہنزہ مرحوم محبوب عالم کے قبر پر پھولوں کا ہار چڑا دیا ، ان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔پاکستان مسلم لیگ ہنزہ سب ڈویثرن کے صدر جاوید اقبال ، سینئر رہنما شاگل دینار سمیت دیگر لیگی کارکنوں نے گزشتہ روز سینئر رہنما و بانی پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر محبوب عالم مرحوم کے قبرستان پر حاضری دی جہاں پر پارٹی کارکنوں نے پھولوں کا ہار چڑھانے کے علاوہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے مرحوم محبوب عالم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کو علاقے فعال بنانے میں ان کا اہم کردار ادا کیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے جب ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا بنیاد اور میاں محمد نواز شریف کے سوچ کے ساتھ شہید امن سیف الرحمن کی مشن کو آگے بڑھتے ہوئے علاقے میں عوام کو شعور دے رہا تھا اس وقت علاقے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف کارکنوں کو راغب کر نے کے لئے مشکلات ہو رہے تھے ان کی کاوشوں کی بدولت آج ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ ن ایک مضبوط جماعت بن کر ابھری ہے جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نہ صرف گلگت بلتستان کے جنرل انتخابات بلکہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار بھی کامیاب ہو گئے۔اس موقع پر لیگی کارکنوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم محبوب عالم کے روح کو دائمی سکون نصیب کریں اوران کی اہلخانہ کو اللہ تعالی صبر جمیل عطا کرنے کی ہمت دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن مرحوم کی خدمات خو خراج تحسین پیش کرتے ہے اورن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انشاللہ صوبائی قیادت مرحوم کے سگوار کو ہر ممکن حوصلہ افزائی کرنے میں پنا کردار ادا کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button