جرائم

حکومت کوغذر کا پرامن ماحول ہضم نہیں ہورہا،موجودہ سیکورٹی انتظامات سے بلکل مطمئن نہیں ۔ صدر پی پی پی غذر محمد ایوب شاہ

یاسین (معراج علی عباسی ) سابق پارلیمانی سیکرٹری صحت و صدر پی پی پی غذر محمد ایوب شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کوغذر کا پرامن ماحول ہضم نہیں ہورہاہے ۔ حکومت کھبی فیضان اور کھبی جنداللہ کے نام کا سیکورٹی الراٹ جاری کرکے عوام میں خوف و ہراس پیداکررہاہے۔ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت عوام کو تحفظ نہیں دے سکتاتو روزانہ دہشتگردوں کی دھمکی سے عوام کو ڈرانا بھی بند کرے۔ غذر کی موجودہ سیکورٹی انتظامات سے بلکل مطمئن نہیں ہے ۔غذر کے داخلی و خارجی سرحدی رستوں پہ پاک فوج اور شہری سیکورٹی کے لیے جی بی سکاوٹس کے دستے تعینات کیا جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اگرحکومت اور ایجنسیوں کومعلوم ہے کہ غذر میں آٹھ دہشتگرد حملہ کرنے کامنصوبہ کررہے ہیں تو یہ سب کچھ عوام کو بتا کرخوف و ہراس پھیلانے کے بجائے سیکورٹی انتظامات کو مظبوط بناکردہشتگردوں کوگرفتار کیاجائے۔ انہوں ے کہا ہے کہ اگرحکومت غذر کے عوم کی تحفظ نہیں کرسکتا ہے تو ہمیں بتایا جائے تاکہ ہم ااپنے حفاطت کے لیے اہتمام کرینگے۔ غذر کے ہر گھرمیں دو سے تین ریٹائرڈ فوجی موجود ہے ہم اپنے ریٹائرڈ فوجی بھائیوں کے خصوضی دستے تیار کرکے دھمکی دینے والے دہشتگردوں کے مقابلے کے لیے تیارہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button