کھیلگلگت بلتستان

نلتر میں سعدیہ خان سکی کپ کا آغاز کر دیا گیا

گلگت ( فرمان کریم) گلگت سے 45 کلومیٹردور سیاحتی مقام نلتر میں سرمائی کھیل سکی کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں سعدیہ خان سکی کپ کا آغاز کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے زیر اہتمام سکی چمپئین شپ میں پاک فضا ئیہ، سندھ، پنجاب، اور گلگت بلتستان کے 22کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بیس کمانڈز ائیر بیس کالاباغ کسور عباس نقوی تھے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کسور عباس نقوی نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کے صلاحیتوں کواُجاگر کرنے کے لئے سرمائی سکی گیم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے یوتھ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ان صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سکی کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button