چترال

پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع چترال کا پشاور میں ہنگامی اجلاس، چترال کے لیے سی ون تھرٹی فلائٹ کا معاملہ بھی اعلیٰ حکام سے اُٹھانے کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کا ہنگامی اجلاس پیر کے روز زیر صدارت ضلعی صدر سید احمد خان پشاور میں منعقد ہوا۔ جسمیں منگل کے روز لواری ٹنل کو مسافروں کے لیے شیڈول پرتفصیلی غور کیا گیا۔صدر نے پی ڈی ٹنل کو ٹیلیفونک ہدایات دیتے ہوئے مسافروں کو ترتیب کے ساتھ ٹنل سے گذارانے کی ہدایت کی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔اجلاس میں چترال کے لیے سی ون تھرٹی فلائٹ کا معاملہ بھی اعلیٰ حکام سے اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ضلع ناظم کے پریس کانفرنس کواپنی نااہلی چھپانے کی ناکام کوشش قرار دےکر ضلع ناظم کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پشاور میں مزے اُڑانے اور سارا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی بجائے جلد ازجلد چترال آکے حالات کو سنبھالیں۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام چترال کے لواری کے سانحے پر پریس ریلز کو حقیقت پسندانہ قرار دیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر امیرمقام کا ٹنل کو دودن کھولنے کے احکامات جاری کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button