متفرق

دیامر کے زمینوں کو نیلام کرتے وقت پی پی پی کو حق ملکیت نظر نہیں آیا ، ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق

گلگت(پ،ر) ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ پی پی پی کے دور حکومت میں دیامر کے عوام کا 18 ایکڑزمین واپڈا کو مفت فراہم کی گئی ہے ،جس کا میں ثبوت بھی میڈیا میں پیش کروں گا۔ دیامر کے زمینوں کو نیلام کرتے وقت پی پی پی کو حق ملکیت نظر نہیں آیا جبکہ آج پی پی پی کی قیادت حق ملکیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے ۔عوام کو دہرا معیار رکھنے والی پی پی پی کا پتہ چل چکا ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت عوامی حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی ہم یہ سمجھتے ہیں میگا قومی نوعیت کے منافہ بخش منصوبوں کی تعمیر کے لیئے کچھ مفت زمین کی فراہمی گھاٹے کا سودا نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button