متفرق

اچھی کارکردگی دکھانے پر ہنزہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو نقد انعامات اور اسناد سے نوازا گیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) مجھے پولیس افسران اور جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے ضلع ہنزہ پولیس کو درپیش مشکلات کے باوجود علاقائی و بین الا مسلمین کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں امن قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کے علاوہ سی پیک منصوبے میں پہلی دفعہ قافلے کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔ میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہارایس پی ہنزہ اصف امین اعوان نے ہنزہ پولیس کے سینئر افسران اور سپاہیوں کے اعزازمیں منعقدہ حوصلہ افزائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ پولیس افسر اور سپاہیوں نے جس انداز سے محرم الحرام کے ایام ہو یا سی پیک قافلوں کی ڈیوٹی سے لیکر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو تحفظ دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جن کی کاشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اج ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام کے علاوہ تعارفی سرٹیفکٹ سے نوازا جا رہا ہیں یہ ہماری لئے خوش قسمتی کے لمحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاللہ ہمیں یقین ہے کہ آئندہ بھی عوام کی جان مال کی تحفظ کرنے میں ضلع پولیس ہنزہ کے ہر نوجواان اپنا کردار ادا کرینگے۔

اس موقع پر ہنزہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جان نے پولیس کی جانب سے ایس پی ہنزہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گزار ہے ایس پی ہنزہ کا جنہوں نے نہ صرف پولیس جوانوں کا بلکہ افسروں کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے شاباشی اور نمایاں پولیس جوانوں کو سرٹیفکٹ سے نوازہ جو کہ اس سے قبل کسی افسر نے ایسا نہیں کیا تھا جس کا ہم ایس پی اور آئی جی پی گلگت بلتستان کے اقدامات کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کاموں سے پولیس کے نوجوانوں میں مزید حوصلے کے ساتھ اایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ ملتا ہیں۔ ایس پی ہنزہ نے نمایاں کارکردی حاصل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو نقد انعام کے ساتھ کارکردگی سر ٹیفکٹ سے نوازہ گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button