عوامی مسائل

حق ملکیت اور حا کمیت کے نعرہ لگا نے وا لے پہلے اپنی گریبا ں میں جھانک کر دیکھے، صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت عوام کی تر جما نی کررہی ہے ،مسلم لیگ ن کا ر کر دگی پر یقین رکھتی ہے، حق ملکیت اور حا کمیت کے نعرہ لگا نے وا لے پہلے اپنی گریبا ں میں جھانک کر دیکھئے، اپنے دور اقتدار میں یہ نعرہ کہا تھا۔ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں، ان کھو کھلے نعروں سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے ۔ ہمارے دور میں جگلوٹ ، سکردو روڈ سمیت بلتستان یو نیورسٹی منطور ہو ئی ، بہت جلد ان پر کا م کا آغازہو گا ،سکردو روڈ میں کچورہ پُل پر کام کا آغاز بھی ہو چکا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ لو گ خوا مخوا ہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ گند م کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے اورسبسڈی ختم کیا جا رہا ہے جبکہ گند م کی خا لی بوری جو کہ پہلے ڈپوں میں جمع ہو تی تھی اب وہ عوام کو ہی دے رہے ہیں اور اس کی قیمت لے رہے ہیں۔ عوام اس بوری کو ما رکیٹ میں 120تا150روپے میں فروخت کریں گے۔ گند م کی قیمت وہی ہے جو پہلے تھی اور سبسڈی برقرار ہے اس میں کوئی کمی یا کٹوتی نہیں کی جا رہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button