کھیل

مستقیم میموریل امن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ خومر کی ٹیم نے جیت لی

گلگت(چیف رپورٹر) مستقیم میموریل امن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ خومر کی ٹیم نے جیت لیا اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔سکارکوئی یوتھ کی جانب سے منعقدہ مستقیم میموریل امن شوٹنگبال ٹورنمنٹ کا فائنل میچ خومر اور جی پی او کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور خومر کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ اس موقع پر کھلاڈیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی شہید مستقیم کے بھائی و سابق ممبر بلدیہ فضل الرحمن تھے۔انہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعانات تقسیم کئے۔مستقیم شہید محکمہ واٹر اینڈ پاور یونین کے چیئرمین تھے۔جن کو گزشتہ سال کنوداس پاور اسٹیشن میں دوران ڈیوٹی ایک شخص نے سپیشل بجلی نہ دینے پر قتل کر دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button