صحت

گانچھے: 17ہزار چھے سو ستر بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے

گانچھے(محمد علی عالم ) ضلع گانچھے میں بھی انسداد پولیو مہم آخری روز میں داخل ہو گئے۔ ضلع کے دور دراز کے علاقوں میں منفی 20 کی سردی میں محکمہ صحت کے ٹیم گھر گھر جا کر قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ محکمہ صحت گانچھے کے مطابق ضلع بھر میں تین روزہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 17ہزار چھے سو ستر بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے دس زونل سپروائزر ، 28ایریا انچارچ 84موبائل ٹیم بنائی گئی ہے اس کے علاوہ 59مراکز صحت پر فیکس پوائنٹ اور نو سفری پوائنٹ پر محکمہ صحت گانچھے کے خصوصی ٹیم انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں کنٹروم روم قائم کر دی ہے جہاں ضلع بھر سے کہیں بھی پولیو ٹیم نہ پہنچنے کی شکایت درج کر سکتے ہیں جو فوری نوٹس لے کر متعلقہ ایریا سے ٹیم وہاں بھیج دیا جائے گا ضلع بھر میں یہ مہم ہر دفعہ سو فی صد کامیاب رہتا ہے پولیو کے دوسرے روز اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صابر حسین نے میڈیا کے ہمراہ مختلف ایریا میں جا کر پولیو مہم کی چیکنگ کی اور متعدد گھر وں میں جاکر اس عمل کا معائنہ کیا اور بچوں کے والدین سے بھی ملے داکٹر صابر حسین نے مختلف محلوں میں بھی جاکر پولیو مہم میں حصہ لینے والے ٹیموں کی کاروائی اور روزانہ کی تفصیلات بھی چیکنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہر دفعہ گانچھے میں تین دن میں یہ مہم سوفی صد کامیاب رہتاہے آج تک کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا ہے ہماری ٹیم گھر گھر جاکر سخت سردی میں بھی اس مہم کو کامیاب کرتے ہیں ،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button