متفرق

سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے حادثات سے بچنےکیلئے تمام سرکاری اور نجی عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات نصب کرنے کی ہدایات جاری

گلگت (پ ر ) سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان بٹھہ نے گلگت بلتستان میں کسی بھی حادثات سے بچنے،انسانی جانوں اور مالی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خطے کی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں نیز پیٹرول پمپوں ، گیس کی دکانوں، اور لکڑی کے کارخانوں میں 15 دنوں کے اندر اندر آگ بجھانے والے آلات نصب کرنے کے ہدایات جاری کردئیے،دوسری جانب سول ڈیفنس گلگت بلتستان اور سٹیشن فائر آفیسروں کو گلگت بلتستان میں اپنے استعداد کار کو بڑھانے اور مزید فعال بنانے کا بھی حکم دیدیا ہے،اور یہ بھی احکامات دئے ہیں کہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی بھرتی اور انکی تربیت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ اندرون 15 یوم جمع کرادیا جائے،تفصیلات کے مطابق سیکریڑی داخلہ احسان بٹھہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس گلگت بلتستان اور سٹیشن فائر آفیسران نے سول ڈیفنس کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر سیکریٹری داخلہ احسان بٹھہ نے کہا کہ انسانی اور مالی جانوں کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اجلاس میں اداروں کو درپیش مسائل کے خل حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button