عوامی مسائل

شگر: کوتھنگ کے مکین پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکل آگئے

شگر( نامہ نگار) محکمہ پی ایچ ای اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی لاگت سے شروع کی گئی واٹر سپلائی سکیم بری طرح ناکام۔علاقہ مکین بوند بوند پانی کو ترس گئے۔ کوتھنگ پائین اور بالا کے مکین پینے کی پانی کی عدم فراہمی اور ٹھیکیدار اور پی ایچ ای کی ملی بھگت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈی سی شگر شاہ زمان اور دیگر کی مداخلت اور پانی کی جلد فراہمی کیلئے اقدامات کی یقینی دہانی پر منتشر ہوگئے۔ بدھ کی صبح کوتھنگ پائین شگر کے علاقہ مکین سردیوں میں پانی کی قلت اور عدم فراہمی جبکہ واٹرسپلائی سکیم میں مبینہ طور پرمحکمہ پی ایچ ای اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کیخلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔تاہم ڈپٹی کمشنر شگر شاہ زمان اور سابق صوبائی وزیر راجہ ا عظم خان کی جانب سے مذاکرات کے اور فوری طور سکیم کے مطابق پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طر پر منتشر ہوگئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ممبر یونین کونسل حاجی علی محمد و دیگر نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان کی دور میں کوتھنگ پائین کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پچاس لاکھ سے زائد کی ایک واٹر سپلائی سکیم رکھی گئی تھی۔ تاہم اس سکیم کی ٹھیکیدار کی بد دیانتی اور محکمہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ سکیم بری طرح ناکام ہوا۔ ٹھیکیدار نے شروع میں دو انچ جبکہ آدھے راستے کے بعد سے صرف پونے انچ پائپ بچھائی جبکہ اس پائپ کو زمین میں مقررہ حد تک دفن بھی کیا گیا اور بعض جگوں پر پائپ کو باہر چھوڑ دیا گیا جسے بچوں نے توڑ دیا۔لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ سکیم کی تکمیل سے اب تک ایک قطرہ پانی علاقے مکین کو نصیب نہیں ہوا۔اس سکیم کے مطابق صرف ایک ٹوٹی لگایا گیا ہے جبکہ پانی کو ٹینک میں بھی نہیں ڈالا گیا۔جبکہ محکمہ کی جانب سے ٹھیکیدار کو گرین چٹ دیکر رفو چکر کروایا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلی حکام سے مذکورہ سکیم کے بارے میں نوٹس لینے اور غفلت بھرتنے والے انجینئروں اور ٹھیکیدار کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button