جرائم

غذر میں حملہ کی منصوبہ بندی کی خبر پر گلگت پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔ آئی جی پی گلگت بلتستان کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان

گلگت ( سٹاف رپورٹر) آئی جی پی گلگت بلتستان کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ کہ گلگت بلتستان میں امن وعامہ کی صورت حال اور ملکی سطح کے بڑے منصوبوں سی پیک کو عملی جامعہ پہنانے کے سلسلے میں سیکورٹی خدشات کے مدنظر صوبائی پولیس نے شیڈول فور میں شامل افراد ، مشکوک افراد اور دیگر عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈؤان کیا ہے۔۔ خاص طور پر حالیہ دنوں ضلع غذر میں جماعت خانوں پر حملہ کی منصوبہ بندی کی خبر پر گلگت پولیس نے فورا کاروائی کرتے ہوئے ان میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے افراد میں شہزاد عرف چھوٹو ولد بابا جان ساکن گلگت ، عظمت ولد حرمت خان ساکن گلگت، شکیل ولد عبدالحمید ساکن گلگت اور ضلع غذر میں جماعت خانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا مرکزی کردار فیضان احمد ولد جاوید جو کہ اسد زیدی قتل کیس و بگروٹ ہاسٹل گرینڈ کیس میں ملوث رہا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ آئی جی پی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے مذکورہ بالا افراد کو دہشت پھیلانے سے پہلے گرفتار کر کے ممکنہ واقعات ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ بعد از گرفتاری دوران تفیتش ملزمان نے اہم انکشاف کئے جس میں دینور دھرنے کے شرکاء پر حملہ ، ہینزل بیرئیر /پولیس پیکٹ پر حملے، بارگو میں فرقہ ورانہ حملے کی پلا ننگ اور ضلع غذر میں جماعت خانوں پر حملے کے منصوبہ بندی شامل تھے۔ جو کہ پولیس نے قبل از وردات گرفتار کر کے علاقے کو تباہی سے بچایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button