متفرق

غذر کے پرامن عوام سیکورٹی کے حوالے سے پاک آرمی پر اعتماد کرتے ہیں۔ ایکس پولیٹکل سیکرٹری ٹوگورنرگلگت بلتستان سید اکبرحسین

یاسین (معراج علی عباسی ) ایکس پولیٹکل سیکرٹری ٹوگورنرگلگت بلتستان سید اکبرحسین نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذر کے پرامن عوام سیکورٹی کے حوالے سے پاک آرمی پر اعتماد کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان انتظامیہ نے بند کمروں میں بیٹھ کرروزسیکورٹی الرٹ جاری کرکے عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کیا ہے۔ ۔سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان روز سیکورٹی الرٹ تو جاری کرتا ہے مگرکھبی سیکورٹی کے انتظامات کے جائزہ لینا گوارہ نہیں کیا۔ قانون نافذکرنے والے ادارے سیکورٹی کے نام پر غذر سے گلگت آنے والے گاڑیوں میں موجود غیریب مسافروں کا اس انداز میں تلاشی لے رہے ہے جیسا کالحدم تنظیموں کے لوگ غذر سے گلگت آتے جاتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ غذر انتظامیہ سیکورٹی کے حوالے سے بے بس نظرآتا ہے ۔ان کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ سیکورٹی انتظامات کو فول پروف کرنے کے بجائے علاقے کے عمایدین اور نمبرداران سے امن کی بھیک مانگتے ہوئے پھر رہےہے۔انہوں نے کہا ہے کہ غذرانتظامیہ سے سیکورٹی کے حوالے سے توقع رکھنا بے کار ہے کیونکہ غذر انتظامیہ سے ایک شیرقلعہ چوکی نہیں سنھبالاجاسکتا تو دہشتگرد بہت دور کی بات ہے۔ اس وقت غذر کے عوام کو دہشتگردوں سے زیادہ خطرہ دونمبراشیائے خوردونوش سے ہے جوکہ روزانہ غذر کے مختلف علاقوں میں پہنچایا جارہاہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارئے بچے ملک کی حفاظت کے لیے سرحدوں پر ہے۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان غذر کے عوام کی تحفط کے لیے بھرپور اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا ہےخدانخواستہ کوئی ناخوش گوار واقع پیش آنے کی صورت میں زمہ داری حکومت اور اس کے ماتحت کام کرنے والے انتظامیہ پر عائد ہوگئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button