متفرق

مجسٹریٹ نے ناغہ کے دن گوشت کی دکان کھولنے پر قصائی کو سزا سنائی

گلگت(پ۔ر) سب ڈویژنل مجسٹریٹ خرم پرویزنے ناغہ کے دن گوشت کی دکان کھولنے پر قصائی اجلال حسین ولد رجب علی سکنہ کشروٹ کو ایک دن جیل 600, روپے جرمانہ دکان میں موجود گوشت کو قبضے میں لینے کا حکم دیدیا۔ انہوں نے چیف آفیسر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ گوشت کو آوارہ کتوں کو زہر ملاکر کھلایا جائے تاکہ عوام کو آوارہ کتوں کے نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکے۔یہ فیصلہ انہوں نے بدھ کے روز میٹ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت ڈاکٹر مشتاق عالم کے ایک رپورٹ پہ کی ۔بدھ کے روز سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے اس فیصلے کے بعد عوام نے سراہاتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کام کرنے والوں کے گرد گیرا تنگ ہوناچاہئے اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے عوام بھر پور تعاون کرینگے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button