چترال

چترالی عوام میاں محمد نواز شریف کو آئندہ 15سالوں تک وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چترال کے لوگ ضلع چترال اور باقی ملک کی ترقی کیلئے آئندہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں اور اُن کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا برسراقتدار رہنا ملک خصوصاً چترال کی تعمیر وترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔مسلم لیگ(ن)کے ضلعی ترجمان نے کہا کہ معاشرے کے ہرطبقہ فکر، پروفیسرز،ڈاکٹر ز،وکلاء،نوجوان،طلباء،خواتین اور تاجر برادری بھی میاں محمد نواز شریف کو ترقی اور خوشحالی کی اُمید سمجھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چترال میں چترال چکدرہ روڈ کو سی پیک کا متبادل قرار دیا تھا۔اب پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ اور جماعت اسلامی کے وزیرخزانہ اپنے اخباری بیانات کے ذریعہ وزیراعظم کے اس اعلان کا تصدیق کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترالی عوام کی یہ دلی خواہش کہ آئیندہ بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم رہے،انشاء اللہ پوری ہوگی۔اور ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button