جرائم

غذر میں دہشت گردوں کی گرفتاری صوبائی حکو مت کی کا رکر دگی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ، صو با ئی وزیر سیا حت فدا خان

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر سیا حت فدا خان نے کہا ہے کہ غذر چترال ایکسپریس وے سی پیک کا حصہ ہے ،اس پر کام کا آغا ز بہت جلد ہو گا ، اس کو پی ایس ڈی پی میں رکھا گیا ہے۔ پھنڈر پاور پرا جیکٹ کے حو الے سے با ت کرتے ہو ئے صو با ئی وزیر سیاحت نے کہا ہے کہ پھنڈر پاور پرا جیکٹ کی منظوری چیف منسٹر کا دورہ چین کے موقع پر دی گئی ،اس پر کام کا آغاز سے پہلے چا ئنیز انجینئر ز نے آ کرسروے کر نا ہے ، چا ئنیز انجینئر ز کی مشاورت سے اس پر کام کا آغاز ہو گا ۔ کیو نکہ یہ تیکنیکی معاملہ ہے ۔ پھنڈر پاور پراجیکٹ پر کا م شروع ہو نے کے بعد اور اس کی تکمیل سے گلگت اور غذر میں لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔صو با ئی وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ ایو ب شا ہ کوعوام نے مسترد کیا ہو اہے ۔ وہ پہلے اپنے سابقہ کر پشن زدہ دور حکو مت کو یا د کریں ۔ وہ صو با ئی حکومت کیخلا ف من گھڑت بیا نا ت دے ر ہے ہیں۔ لیگی وزراء اور وزیر اعلیٰ سے مکمل را بطہ ہے ،غذر میں دہشت گردوں کی گرفتاری صوبائی حکو مت کی کا رکر دگی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ، سیکر یٹری داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کا خدشہ پہلے ہی ظاہر کیا جا چکا تھا اور حکومت نے فوری ایکشن لے کر اس خطرے کے سدباب کے لیے اہم اقدامات کئے ہیں۔ہم چا ہتے ہیں کہ ہماری عوام امن اور سکو ن سے رہیں ۔ہمیں سب سے پہلے عوام کی جا ن و ما ل کی حفاظت عزیز ہے، اس کے بعد تر قیا تی کا موں پر توجہ دینا ہے ۔ میں عوامی نما ئندہ ہوں میرا کام عوام کو سہو لیا ت دینا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button