متفرق

استور: سرکاری دفاتر میں بائیومیٹرک حاضریوں کا سسٹم نسب نہیں کیا جا سکا

استور(سبخان سہیل) استور بایومیٹرک سسٹم کے نام پر مختلف محکموں میں سرکاری خزانے کو بھاری رقم کا ٹیکہ تو لگایا گیا مگر اب تک کسی ایک بھی دفتر میں کوئی بائیومیٹرک حاضریوں کا سسٹم نسب نہیں کیا گیا ہے صوبائی حکومت کا بائیو میٹرک کا سسٹم کے حوالے سے کئے جانے والے دعوہ مکمل جھوٹ ثابت ہوا۔استور میں کچھ ماہ قبل تمام سرکاری دفتروں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم نسب کرنے کا باقاعدہ اعلا ن کیا گیا جس کے بعد تمام دفتروں میں بائیومیٹرک سسٹم لگانے کی تصدیق صوبائی حکومت کے وزیر نے بھی کیا لیکن ضلع استور میں تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم نہیں لگ سکا ۔ ضلع استور کے ایک سرکاری دفتر میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کے بیس دن بعد اس کو توڑا گیا کیو نکہ ملازمین کو ریگویر دفتر میں حاضری دینا ہوتا تھا۔ استور میں اکثر سرکار دفتروں میں ملازمین دفتروں سے غایب ہونے سے سائیلن کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بائیو میٹرک سسٹم نہ ہونے کہ وجہ سے ملازمین نے دفتر کے چوکیدر کو ہی اپنا بائیو میٹرک بنا یا ہوا ہے ملازمین شدید سردی میں اپنے گھروں میں انگھٹی میں گرم ہونے کے مزے لیتے ہیں اور چوکیدر ان کی حاضریا ں لگا رہا ہوتا ہے ۔ ایسے حالت میں جس دفتر میں بائیو میٹرک سسٹم لگا یا گیا ہو اس دفتر کے ملازمین کی کیا صورت حال ہوگی پھر بیس دن کیسے برداشت کیا ہوگا لیکن ان ملازمین کی ہمت کو دھات دینی ہوگی جنہوں نے اپنی اس مشکل کو ختم کرنے کے لیے سرکاری طور پر لگاے جانے والے بائیومیٹرک سسٹم کو ہی توڑ دیا ۔ اس حوالے سے دو دن قبل صوبائی وزیر بلدیات نے از خود استور کے تمام سرکاری دفتروں کا دورہ کیا جہاں پر اکثر دفتروں میں ملازمین کی غیر حاضری پر سخت اظہار بر ہمی بھی کیا اور اس بات کی بھی تصدیق کیا کہ استور میں تمام دفتروں میں کوئی بائیو میٹرک سسٹم نہیں ہے اور ایک دفتر میں لگانے کے بیس دن بعد اس کو توڑا گیا ۔ ملازمین کی غیر حاضری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور کی بھی نوٹس میں لایا گیا ۔ مگر اب تک استور کے اکثر سرکاری دفتروں سے ملازمین کا غائب رہنے کی رویات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے جبکہ سائلین دن بھر دفتروں کے باہر شدید سردی میں ان کی انتظار میں نظر آتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button