عوامی مسائل

ہنزہ : ہم نے میر سلیم کو قانون ساز اسمبلی فریاد کیلئے نہیں اپنا حق مانگنے کے لئے بھیجا ہے۔ دینار خان سابق چیرمین یونین کونسل علی آباد

ہنزہ (رپورٹر) ہم نے میر سلیم کو قانون ساز اسمبلی فریاد کیلئے نہیں اپنا حق مانگنے کے لئے بھیجا ہے۔ دینار خان سابق چیرمین یونین کونسل علی آباد۔ دردستان ہنزہ کی چیخ وپکارکون سُنے گا۔ ہنزہ کے سینئر سیاسی رہنماء و سماجی کارکن ، سابق اُمیدوارجی بی ایل اے 6وسابق چیر مین یونین کونسل علی آباد دینار خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان کے کہنے پر میں میر سلیم کے حق میں دستبردار ہواتھا۔ وزیراعلی جی بی ضمنی الیکشن کے دوران 7ستمبر کو کریم آباد تشریف لائے تھے اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ عوام پرنس سلیم کا ساتھ دے تو ہنزہ سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ا میگاواٹ کا تھرمل جرنیٹر دیا جائے گا اور ساتھ ہی kkhکا معاوضہ مالکان کو اداکرنے کا وعدہ کیاتھا۔ اس لئے میں نے سلیم خان کا ساتھ دیاتھا ۔ لیکن رکن اسمبلی میر سلیم کا اخباری بیان پڑھ کر مجھے دلی دُکھ ہوا ہے۔ ہم نے میر سلیم کو کیا صرف فریاد کرنے کیلئے اپنا لیڈر چُنا۔بلکہ ہم نے اپنا حق مانگنے کیلئے قانون ساز اسمبلی بھیجاہے ۔ دینار خان نے مزید کہاکہ وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ دو فروری تک لوڈ شیڈنگ میں کمی، کے کے ایچ کے معاوضوں میں ہنزہ کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی ،اور علی آباد کے زمینوں کے ریٹ کو بڑھایا جائے ۔اگر ان مطالبات پر عمل نہیں ہواتو پورے ہنزہ میں احتجاج کی کال دونگا ۔کیونکہ ہنزہ کے عوام نے دو دفعہ مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کو بھاری اکشریت سے جیتواکر اسمبلی بھیجا ہیں ۔آپ کے وعدے کے مطابق عوام نے اپنا کام کیا ہے اب آپ کی باری ہے کہ عوام سے کیےگیے وعدے مکمل کریں۔ جھوٹے اعلانات کرکے عوام کو بیوقوف بنانے والا دور اب نہیں رہا ہے اب سب کچھ ریکارڈ ہوتا ہیں ۔ہنزہ میں جتنے بھی اعلانات آپ نے کی ہیں سب ریکارڈ پہ موجود ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button