کھیل

بین الاقوامی سکی مقابلے میں گلگت بلتستان کے سپوت نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

گلگت ( سٹاف رپورٹر)ساوتھ کوریا ونٹر سپورٹس اکیڈمی ڈریم پروگرام 2017میں گلگت بلتستان کے سپوت و پاک فضائیہ شاہ خان سنو سکول کے کھلاڑی فضل ودود نے سکی مقابلوں میں 41ممالک کے 170کھلاڑیوں کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق ساوتھ کوریا میں جاری سکی مقابلوں کے فائنل میں گلگت بلتستان کے کھلاڑی فضل ودود نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر ٹرافی اپنے اور اپنے ملک کے نام کرلیا۔

اس سے قبل فضل ودود نے گزشتہ برس مارچ میں 25thجونیئر ایشین سکی چمپین شپ لبنان میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔  نومبر 2016میں آئی ایف ایس سی ولڈ سپورٹس کالمبنگ چمپین شپ گانوز چایئنا میں پاکستان کی نمایندگی کی اور بہترین کارکردگی دکھا کر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

صوبائی حکومتی سطح پرایسے کھلاڑیوں کی سرپرستی اور فیاضانہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button