معیشت

ایفاد پرا جیکٹ سے گلگت بلتستان میں زرعی انقلا ب آ ئیگا، صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں خوراک کی کمی نہ ہو ،اس سلسلے میں صو با ئی حکو مت مختلف اداروں سے ملکر حکمت عملی تر تیب دی جا رہی ہے ۔ ایفا د پراجیکٹ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ، ایفاد پرا جیکٹ سے گلگت بلتستان میں زرعی انقلا ب آ ئیگا اور گلگت بلتستان زراعت کے شعبے میں تر قی کریں گا ،خوراک کے حو الے سے گلگت بلتستان اس وقت پوری طرح وفاق پر انحصار کررہی ہے ، خصوصی گند م کے معا ملے میں ہم بہت پیچھے ہیں ، اگر گلگت بلتستان کا کاشت کار گندم وافر مقدار میں کاشت کرے تو گلگت بلتستان میں خوراک کی کمی نہیں ہو گی ،اس وقت آ لو کی پیداوار پر لوگ زیا دہ توجہ دے رہے ہیں جو کہ ایک نقد آورفصل ہے لیکن آ لو کے علا وہ گند م کی پیدا وار پر زیا دہ محنت کر ے تو خوراک کا مسئلہ حل ہو جا ئیگا ۔صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی صو با ئی کا بینہ قابل اور تجر بہ کار ہے جو کہ گلگت بلتستان کی تر قی کیلئے کوشاں ہے ، ان خبروں میں کو صداقت نہیں کہ صو با ئی کا بینہ میں ہم آ ہنگی کا فقدا ن ہے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیا دت میں کا بینہ متحد اور پرعزم ہے کہ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برا بر تر قی یا فتہ بنا ئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button