ماحول

گلگت شہر ملک کے دیگر شہروں سے زیادہ صاف نظر آرہا ہے جو کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مرہون منت ہے، صوبائی وزیر بلدیات

گلگت (پ۔ر) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی فرمان علی نے کہاہے کہ صفائی نصف ایمان ہے جب تک ہم اپنے گھر محلہ اور گلیوں کو صاف ستھراء نہیں رکھیں گے ہمارا ایمان مکمل نہیں۔ دین اسلام نے صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ہدایات دے رکھے ہیں جو کہ مسلمانوں پہ اس پہ عملدرآمد لازمی ہے صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حکم پہ گلگت بلتستان کو آلود گی اور گندگی سے پاک رکھنے کیلئے صفائی مہم شروع کر رکھی ہے جو کہ گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کامیابی کے ساتھ مہم کو جاری رکھی ہوئی ہیں اور صوبائی دارلحکومت گلگت شہر ہم سب کی پہچان ہے گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنا ہماری زمہ داری ہے عوام کے تعاون سے گلگت شہر کوملک کے دیگر شہروں سے زیادہ پاک صاف نظر آرہا ہے جو کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مرہون منت ہے، انکا کہنا تھا کہ انشاء اللہ گلگت شہر کو دیگر شہروں کیلئے رول ماڈل بنائینگے ۔اس سلسلے میں گلگت شہر کی صفائی کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جارہا ہے اور جنگی بنیادوں پہ شہر میں صفائی مہم جاری ہے ۔عوام کو صفائی کیلئے میونسپل کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کے سٹاف کے ساتھ تعاون کر نا ہوگا۔ تاکہ شہر کو ہر طرح کی گندگی اورآلود گی سے پاک صاف رکھا جائے گا انہوں نے مسلم لیگ ن کے ورکروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ورکرز وزیر اعلیٰ اور صوبائی حکومت کے طرف سے جاری اس اہم منصوبے کا کامیاب بنا نے کیلئے اپنا کردار ادا کریں عوام کو آگاہی دیں کہ صفائی کو بر قرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے اور گلگت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں ۔ دوران ڈیوٹی ویسٹ مینجمنٹ سٹاف کے تحفظ کو ہرحا ل میں یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گھر محلہ اور گلیوں کو صاف رکھیں اور صفائی کے بعد جمع ہونے والی گندگی، کچرہ اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ عملے کے ساتھ تعاون کریں اور انہیں محفوظ بنا تے ہوئے شاپرز میں ڈال کر اہلکاروں کو حوالہ کریں ۔تاکہ انہیں مناسب انداز میں ٹھکانہ لگایا جاسکے ۔ہمارا سٹاف شہر سے روزانہ کی بنیادوں پر ایک ہزار ٹن سے زیادہ کچرہ اٹھاتا ہے جوکہ محفوظ طریقے سے مین ڈمپ سائٹ منتقل کیا جاتا ہے ۔آیئے ملکر اس شہر کو صاف ستھرا رکھیں ۔عوام کو مثبت پیغام دینے میں ہمارے ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کے اعتماد پہ پورا اتر سکے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button