کھیل

ہنزہ: الرحیم فٹ بال کلب ڈورکھن نےسی پیک پریمئر فٹبال ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کرلی

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) سی پیک پریمئر فٹبال ٹورنامنٹ الرحیم فٹ بال کلب ڈورکھن نے ٹرافی اپنے نام کرلی ۔ گنش ہنزہ میں جاری سی پیک پریمئر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ روز منگل کو الرحیم فٹبال کلب ڈورکھن اور قراقرم فٹبال کلب گنش کے درمیان کھیلا گیا۔الرحیم فٹبال کلب نے قراقرم فٹبال کلب کو ۱۔صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نا م کرلیا ۔اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے 21سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انعام اللہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروق نے کھلاڈیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے نہایت خوشی ہوئی کہ نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے ۔جسمانی نشوونما کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔ایسے کھیلوں کے انعقاد سے صحت مند معاشرے کا انعقاد ہوگا ۔فزیکل ایجوکیشن کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔ باہمی محبت میں اضافے کیلئے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ میں نے دیکھا کہ ہنزہ میں کھیلولوں کا بالخصوص فٹ بال کا اسٹینڈر بہت اچھا ہے ۔مجھے پتہ ہے کہ گنش میں فٹ بال کا گراونڈ نہیں ہے اس کے باوجود کھیت کرایے پر لیکر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے ان زمینی حقائق کا ہوتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کا اہتمام کرنے والوں کو مبارک باد ریتا ہوں ۔دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیالیکن آخر میں ایک ٹیم نے جتنا ہوتا ہے اور ایک نے ہارنا ۔ڈورکھن کی ٹیم نے بہت ہی اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا ہے میں اُنکو مبارک باد دیتا ہوں اور منتظمین کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ کم وقت میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے وہ قابل ستائش کام کیاہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ونر اپ ٹیم کیلئے دس ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کیلئے پانچ ہزار اور منتظمین کیلئے دس ہزار روپے کے انعامات کا اعلان کیا ۔ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے ضلع ہنزہ کے سپورٹس آفیسر انعام اللہ نے کہاکہ ضلع ہنزہ میں کھیلوں کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ ہمارے پاس جووسائل ہے وہ ہنزہ بھر کے کھیلوں کے انعقاد پر صرف کیا جائے گا کیونکہ ضلع ہنزہ میں سپورٹس کے نام پر جو فنڈ آتا ہیں اس میں ہنزہ والوں کا حق ہے ہم سپورٹ فنڈ کو کھیلوں کے فروغ دینے کے لئے خرچ کرینگے ۔ آپ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر نہایت خوشی ہوئی کہ اتنی سردی میں لوگ گھروں میں محسور ہوتے ہے لیکن آپ لوگوں نے فٹ بال ٹور نامنٹ کا اہتمام کیا داد دینی پڑے گی ۔صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کیلئے ایسی ہی سر گر میوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔کھیلوں کے حوالے سے جو بھی ضرورت ہوگی ہم آپ کی خدمت کے لئے ہے ڈورکھن میں ہمارا دفتر ہے کسی بھی وقت دفتر آجائیں وسائل کو دیکھتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا حصہ ضرور شئیر کرینگے ۔ پروگرام کے آخر میں میزبان بزرگ رہنماء الطاف حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپ لوگوں کی آمد سے ہمارا حوصلہ اور بھی بڑھا ہے مجھے اُمید ہے کہ اس طرح مستقبل میں بھی ہماری رہنمائی کرینگے ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے سپورٹس کمپیلکس کی اشد ضرورت ہے گورنمنٹ کے زمہ داروں سے مطالبہ کرونگا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے سرکاری سطح پر گراونڈ کا بندوبست کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button