معیشت

گلگت بلتستان کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے ، صوبائی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کی رفتار میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد ملک کی معاشی حالت یکسر تبدیل ہوگی اور ان سرگرمیوں کا براہ راست اثر گلگت بلتستان پر بھی ہوگا۔ علاقے میں ترقیاتی و تعمیر ی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور مسلم لیگ ن کا منشور بھی یہی ہے کہ پاکستان دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی معاشی قوت بن کر ابھرے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا جس سے علاقے میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کا عزم بھی یہ ہے کہ ہم اپنے وسائل کا درست استعمال کریں اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بہتر پلاننگ اور دور اندیشی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ حکومت کے ناقد اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کے لیے بیان بازی اور بے جا تنقید کی بجائے تعمیر ی اور مثبت سیاست کا مظاہرہ کریں۔ گلگت بلتستان کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے ، وفاق بھی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں سنجیدہ ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان میں میگا پراجیکٹس کو سی پیک کا حصہ بنا کر ترقی کے عمل کو مزید تیزکیا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button