سیاست

عوامی وکررزپارٹی نے گوجال آرگنائزینگ کمیٹی تشکیل دی، عوامی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

گوجال (پریس ریلز) عوامی ورکرز پارٹی گوجال یونٹ کے زیر اہتمام آج پھسو گاوں میں اہم اجلاس منعقد کی گئی جس میں گوجال آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، جو گوجال کے ہر گاوں میں یونٹ قائم کرے گی جو علاقے میں عوامی مسائل پر کام کرے گی۔اجلاس میں شاہراہ قراقرم متاثرین گوجال کو تاحال زمینوں کا معاوضہ نہ ملنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ وفد پارٹی قیادت کی سربراہی میں بہت جلد ڈی سی ہنزہ اس اہم مسلے کے بارے میں ملاقات کرے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں پارٹی تحصیل گوجال بھر میں عوامی تحریک کا آغاز کرے گی جس میں کے کے ایچ متاثرین گوجال کو روڈ پر نکال کر مطالبات منظور ہونے تک احتجاج کیا جائے گا اجلاس میں شریک شرکاء موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نتخابات کے دوران عوام سے کئے ہوئے وعدوں سے مکر گئی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرے اور سی پیک کا سنہرا خواب دیکھانے والے حکمران اب تک کے کے ایچ کے معاوضوں کو ادار نہیں کرپائی، اجلاس میں مرکزی ہنزہ سے عوامی ورکرز پارٹی کے آرگنائزنگ کمیٹی کے کنویئنر اکرام اللہ بیگ ، واجد علی ، شاہد جبکہ گوجال سے شیر افضل ، جلال ، آخون بائے، محمد رفع ، شاہد اختر، ایاز کریم، آصف سید ، اے پی ایم ایس اؤ کے یوتھ ایکٹیوسٹ اور اے ڈبلیو پی کے حمدرد علی حسن بھی شریک تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button