متفرق

ہنزہ : بہت جلد ضلع ہنزہ میں ریسکو 1122کا دفاتر کھولا جائے گا۔ چیف سیکریٹری

ہنزہ ( اجلال حسین ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے گزشتہ دنوں اپنے دورہ ہنزہ کے موقع پر ریسکو1122کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی ہفت روزہ تربیتی کیمپ کا معائنہ کیا، جہاں پر ضلع ہنزہ کے سول ڈیفنس جوانوں کے علاوہ فوکس اور ضلعی انتظامیہ کے لیویز ہر قسم کی آفات کا سامنا کرنے کے لئے تربیت لے رہے ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین نے کہا کہ انشاللہ بہت جلد ضلع ہنزہ میں ریسکو 1122کا دفاتر کھولا جائے گا جس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجاویزات موصول ہو چکے ہیں۔ ضلع ہنزہ نہ صرف سیاحتی مقام کے لحاظ سے مشہور ہے بلکہ یہ علاقہ سی پیک کادروازہ کی اہمیت رکھتا ہے اس لئے ہمیں ریسکواداروں کی ضرورت ہے بلکہ صحت ، تعلیم اور دیگرادارے بھی دن ہو یا رات ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے افرادنے تربیتی مشقیں پیش کیے جس پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ان کی تربیت کو سراتے ہوئے خراج تحسین پیش کی۔

ڈی سی ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو تربیتی ورکشاب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نہ صرف لیویز حصہ لے رہے ہیں بلکہ ضلع ہنزہ سول ڈیفنس کے جوان اور فوکس کے نوجوان شامل ہے جوکہ پہلی سے ہی تربیت حاصل کر چکے ہے جنہوں نے عطاآباد سانحہ سے لیکردیگر اہم ہنگامی مقامات پر نہ صرف مالی بلکہ جانوں کا ضائع ہونے سے بچایا ۔ جس کی مثال فوکس کی تربیت یافتہ جوان جنہوں نے گزشتہ سال پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حدثے میں اپنی جان کا پروا کئے بغیر ہیلی کاپٹر عملے کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔اس موقع پر جوانوں نے آگ پر کنٹرول کرنے کے علاوہ زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی امداد کے ساتھ پہاڑی علاقوں سے زخمیوں کو نکالنے کا انداز چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو دیکھا دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button