گلگت بلتستان

سرتاج عزیز کابیان، حفیظ الرحمن اور کشمیری لابی سازش میں کامیاب ہوگئے۔ صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

گلگت(خبرنگارخصوصی) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ن لیگی گزشتہ 4سالوں سے جس آئینی کمیٹی کا شور مچارہے تھے اس نے حقیقت واضح کردی اور ن لیگ کے دعوٰی کا بانڈا پھوڈ گیا ۔انہوں نے ہفتہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے وہ لوگ جو امیدلگاکے بیٹھے تھے اب ان کی ن لیگ میں کوئی جگہ باقی نہیں رہ گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو امید دلانے کے بعد سرتاج عزیز کا بیان اس بات کا ثبوط ہے کہ حفیظ الرحمن اور کشمیری لابی صوبہ کی مخالفت میں جو بات کررہے تھے وہ اس سازش میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جو لو گ گلگت بلتستان کے عوام کو پیپلزپارٹی کی دی ہوئی گندم کی سبسڈی کے خاتمہ اور گندم کے کوٹے میں کٹوتی کر کے عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں وہ کیا گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تارگیڈڈ سبسڈی کے نام پر کرپشن کرنا چاہتی ہے اور اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے کے لئے راستہ ہموار کررہی ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے صحافیوں کوشوکاز نوٹسز جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ میڈیا صرف ان کی مدعا سرائی کرے اور ان کی کرپشن پہ بات نہ کرے اور جو بھی صحافی اس پہ بات کرتے ہیں اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے جو کہ آزادی صحافت و آزادی اظہار رائے پر بابندی ہے جس کی پیپلزپارٹی گلگت بلتستان بھر پور طور پر مزمت کرتی ہے ۔حکومت کی اس قسم کی غیر قانونی و انسانی حقوق کے خلاف ورزی کے خلاف اور صحافتی برادری کے ساتھ ہونے والی ظلم میں ہر وقت کھڑی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button