متفرق

گلگت: کشروٹ کے پارک لنک روڈ سے ائیرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ تک کے پشتنی باشندوں نے اتفاق رائے سے 8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

گلگت( پ ر) کشروٹ کے پارک لنک روڈ سے ائیرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ تک کے پشتنی باشندوں نے اتفاق رائے سے 8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ گلگت ائیرپورٹ سے منسلک محلے کے رہائشیوں کے مطابق یہ 8رکنی کمیٹی محلے کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کام کرے گی اور یہاں کے پشتنی باشندوں کے تحفظ کے لئے انتظامیہ کے تعاون سے اقدامات یقینی بنائے گی بلکہ حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اس حساس علاقے میں غیر مقامی افراد کے نقل وحمل پر بھی نظر رکھے گی۔ محلے کے 52گھرانوں کے سربراہوں نے اپنے دستخط سے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے۔ کمیٹی میں ہو میوڈاکٹر عثمان علی، حاجی اجلال حسین ، ممتاز انسانی حقوق کے علمبردار محمد فاروق ، حاجی منظور حسین، امیتاز حسین ، عمران، اقبال محمد اور نمبردار ثناء اللہ شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button