سیاست

تحریک انصاف گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی قیادت میں متحد ہیں اور پارٹی کی فعالیت کے لئے ملکر کام کرینگے، رہنما پاکستان تحریک انصاف گانگچھے

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سکریٹریٹ انچارج شاکر حسین اور ڈپٹی آرگنائزر ضلع گانگچھے شیر علی نے راجہ جلال حسین مقپون کو پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کا میر کاروان ،فتح اللہ کو جنرل سکریٹری جبکہ تقی اخونزادہ کو انفارمیشن سکریٹری کا عہدے دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور سکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ عہدہ ملنے پر گلگت بلتستان کے رہنماؤں کو مبارک باد پیش کیا ہے ۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان سکریٹریٹ انچارچ شاکر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پارٹی کی فعالیت میں راجہ جلال حسین مقپون فتح اللہ اور تقی اخون زادہ کا کافی کردار رہا ہے اور پارٹی کی صوبائی لیڈر شپ کے لئے موزون ترین تھے جبکہ پارٹی ورکرز کی مکمل تعاون حاصل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اگلے الیکشن میں گلگت بلتستان میں میدان مارنے کی صلاصیت رکھتی ہے۔ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکی ہیں۔ گلگت بلتستان کی ترقی اور کرپشن سے پاک صوبہ بنانے کے لئے تحریک اانصاف کا حکومت میں آنا ناگزیر ہو چکی ہے۔ مخالفین گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حفیظ حکومت گلگت بلتستان میں ناکام ہو چکی ہیں۔ ہر جگہ میرٹ کی دھجیاں اڈائی جارہی ہے۔ لوگوں کو آئینی صوبے کا جھوٹ بول کر گمراہ کر رہی ہے آئینی صوبہ ان کے بس میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی قیادت میں متحد ہیں اور پارٹی کی فعالیت کے لئے ملکر کام کرینگے اور آئیندہ سال گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی ہی حکومت ہو گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button