سیاست

جمیعت علماء اسلام واحد مذہبی و سیاستی جماعت ہے جس کا ماضی بے داغ جبکہ مستقبل روشن ہے۔ سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت

گلگت (پ ر) نوجوانوں کا مستقبل علماء حق کی حامل جماعت جے۔یو۔آئی سے وابستہ ہے۔ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں وہ ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے، آنے والی نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے اور اپنی آخرت کو سنوارنے کیلئے جمیعت علماء اسلام میں شامل ہوجاتے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مولانا رحمت اللہ سراجی نے سونی کوٹ ذولفقارآباد میں نوجوانواں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے، پاکستان میں تبدیلی کے دعویداروں نے نوجوانوں کو ناچ گانے اور بے راہ روی کے راستے پر لگا کر ان کا مستقبل تباہ کردیا ہے۔ دیگر پارٹیوں کے پاس نئی نسل کو سوارنے کیلئے کوئی پروگرام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمیعت علماء اسلام واحد مذہبی و سیاستی جماعت ہے جس کا ماضی بے داغ جبکہ مستقبل روشن ہے انشاء اللہ آنے والا دور جمیعت علماء اسلام کا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button