ثقافت

نگر آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیراہتمام نسالو فیسٹول کا انعقاد

گلگت(نمائندہ خصوصی) نگر آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیراہتمام نسالو فیسٹول کا انعقاد ہوا جس میں ڈی سی نگر ،سیکرٹری برقیادت ظفر وقارتاج ،سمیت سیاسی سماجی افراد کے علاوہ شائقین کی کثیرتعداد نے شرکت کی اورمقامی شعراء نے اپنا فن کامظاہرہ کیا۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے شائقین نے روایتی دھن پر رقص بھی پیش کیا اوراس سے قبل قدیم ثقافت شاپ کابھی اہتمام کیاگیا اوراس دوران گھروں میں جا کردعا دی گئی اورگھروں کی جانب سے حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اس دوران مہمان خصوصی ظفروقارتاج نے اس قدیم ثقافت کو اجاگر کر کے کام کرنے پر نگرآرٹس اینڈ کلچر کونسل کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز کے ذریعے سے گلگت بلتستان کی ثقافت محفوظ ہوگی اورایسے پروگرامات مزید انعقاد کرانے کی ضرورت ہے۔ ڈی سی نگر نے بھی اس قسم کے ثقافتی پروگرامز پرمکمل حوصلہ افزائی کاکہا اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کرایا۔ نگر آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے صدر شیر خان نگری نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا اوراس پروگرام میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ اداکیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button