متفرق

گلگت : صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے میڈیا پروٹیکشن کمیٹی تشکیل

گلگت (پ ر) گلگت پریس کلب (GPC)، گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی(GBNS)اور گلگت بلتستان ایڈیٹرز فورم(GBEF)کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت شکور اعظم نائب صدر گلگت پریس کلب منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے مختلف اخبارات سے وابستہ صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیوں اور نوٹسز کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا گیا کہ اخبارات کو نوٹسز کے اجراء سمیت ایک مقامی اخبار کے ایڈیٹر کو مقامی انتظامیہ کے ایماء پر نامعلوم افراد کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی اخباری صنعت اور اس صنعت سے وابستہ سینکڑوں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے میڈیا پروٹیکشن کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پریس کلب گلگت کے جنرل سیکریٹری ندیم خان کو کوآرڈینٹر جبکہ جی بی این ایس سے اشرف عشور اور ایڈیٹرز فورم سے امتیاز علی تاج کو کمیٹی کے ممبران کے طور پر نامزد کردیا گیا۔ اجلاس میں بروز پیر دن بارہ بجے مدینہ مارکیٹ تا چیف سیکریٹری ہاوس احتجاجی ریلی اور علامتی دھرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایمان شاہ (روزنامہ اوصاف)، شکور اعظم (روزنامہ ایکسپریس)، امتیاز علی تاج (روزنامہ باد شمال)، امتیاز علی سلطان (روزنامہ ترجمان)، منظور حسین (روزنامہ گلگت بلتستان ایکسپریس)، منظور حسین( سینئر صحافی)، بشارت مہند(روزنامہ محاسب) اور اشرف عشور (روزنامہ سلام گلگت بلتستان) نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button