متفرق

سینئر رہنماء مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ محمد رازق کی والدہ حرکت قلب بند ہونے سے رولپنڈی میں انتقال کر گئی

گلگت (خبرنگار خصوصی) مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے سینئر رہنماء رازق کی والدہ محترمہ اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبر دار محمد موسیٰ کی اہلیہ گل دستہ حرکت قلب بند ہونے سے گزشتہ روز رولپنڈی میں انتقال کر گئی۔ مرحومہ کی عمر تقریباً65سال تھی۔ پسماندگان میں6بیٹے اور 3بیٹیاں چھوڑدیئے ہیں۔ گل دستہ نے AKRSPکے زیر اہتمام چلنے والی خواتین کی ضلعی تنظیم (ایل ایس او)خدا آبا د میں 30سال تک بطور صدر خدمات سرانجام دیئے اور ان کی دوران مدت اعلیٰ کارکردگی پر شعیب سلطان خدمت ایورڈ سے نوازا گیا تھا ۔مرحومہ 25سال تک اپنے محلہ کے جماعت خانہ میں مکھیانی بھی رہی ہیں۔انہوں نے اپنے دور زندگی میں خواتین کی امپاورمنٹ کو بڑھانے کے لئے جدو جہد کی۔مرحومہ گل دستہ معروف نوجوان سماجی شخصیت پیار علی کی نانی تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button