جرائم

چلاس: ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

چلاس(مجیب الرحمان) ضلعی انتظامیہ نے شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کا آغاز کر دیا۔ابتدائی روز پریس کلب سے سٹی تھانہ چلاس تک تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں۔گزشتہ روز کمشنر دیامر اور ڈپٹی کمشنر دیامر نے چلاس شہر کو مثالی، خوبصورت بنانے اور ٹریفک میں خلل، عوامی مشکلات کے خاتمے کے لئے میونسپل مجسٹریٹ تنویر احمد اور شیخ فریدکی نگرانی میں پولیس ،جی بی لیویز،بلدیہ فورس پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کی تھی۔جس نے اپنی ذمہ داریوں پر عملی کام کا آغاز کرتے ہوئے شہر سے تجاوزات ہٹانے پر آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے کئی کلومیٹر کا ایریا تجاوزات سے صاف کیا۔تجاوزات ہٹانے سے پارکنگ کی معقول جگہ میسر آئے گی جبکہ عوام کو چلنے میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ٹریفک کی روانی میں دشواری پیش نہیں آئے گی۔ مہم میں چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر بھی شریک ہیں۔عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button