عوامی مسائل

ضلع کھرمنگ میں نادرا آفس ابھی تک نہیں کھل سکا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر ) وفاقی وزیر داخلہ کا ملک کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ آفس کھولنے کے اعلان پر تا حال عملدر آمد نہیں ہو سکا۔ بلتستان کا نیا ضلع کھرمنگ میں نادرا کا آفس بھی نہیں کھل سکا جس کی وجہ سے اہل کھرمنگ کو قومی شناختی کارڈز بنانے کے لئے سکردو جانا پڑتا ہے۔ عوامی حلقے کا کہناہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا لیکن ان کے احکامات پر ابھی تک عملدر آمد نہیں ہو سکا جبکہ ضلع کھرمنگ میں قومی شناختی کارڈ بنانے کے نادرا آفس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس اٹھارٹی کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے شناختی کارڈ بنانے والوں کو گھنٹوں سفر کر کے سکرد شہر جانا پڑتا ہے اور رش زیادہ ہونے کی وجہ سے عوام رل جاتے ہیں۔ اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کھرمنگ میں جلد نادرا دفتر قائم کیا جائے تاکہ عوام کو قومی شناختی کارڈ ز بنوانے کے لئے دور دراز نہ جانا پڑے جبکہ پاسپورٹ آفس کھولنے کے لئے بھی اقدامات کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button