گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں عدالتوں نے 2016کے دوران 9920 مقدمات کو نمٹایا گیا

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں نے چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان کی ہدایت پر سال2016ء میں9ہزار9سو20 مقدمات کو نمٹا کر ہدف مکمل کرلیا۔ مقدمات میں فوجداری 4112، دیوانی5543 جبکہ رٹ پٹیشن کے265مقدمات شامل ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججز کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ تمام ججز تعریف کے مستحق ہیں جنہوں نے وضع شدہ پالیسی کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے شب روز محنت کرکے ہدف کو مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے سال2016ء کے شروع میں چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو 2گیٹگری میں تقسیم کرکے پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایات جاری کردیئے تھے جس کی روشنی میں چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ججز نے پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے جنوری2016ء تا دسمبر2016ء ایک سال کے مدت میں چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں نے9920مقدمات کو نمٹایا جس میں فوجداری 4112، دیوانی5543اور رٹ پٹیشن کے265مقدمات شامل ہیں۔

گلگت بلتستان چیف کورٹ میں جنوری 2016 میں چیف کورٹ میں 1395 مقدمات زیر سماعت تھے جبکہ جنوری تادسمبر2016 تک 1312 نئے مقدمات دائرہوئے، کل 2707مقدمات زیر سماعت تھے جن میں سے فوجداری کے 350،دیوانی کے 635اور رٹ پٹیشن کے 265کل1250 مقدمات کو چیف کورٹ نے نمٹادیا جبکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن/ایڈیشنل سیشن ججز کے عدالتوں میں جنوری 2016 میں فوجداری کے 644 دیوانی کے 930 مقدمات زیر سماعت تھے جبکہ جنوری تادسمبر 2016 تک فوجداری کے 1673،دیوانی2080 مقدمات درج ہوئے کل 5327 مقدمات زیر سماعت تھے جن میں سے فوجداری کے 1508،دیوانی کے1644 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن/ایڈیشنل سیشن جج کی عدالتوں نے کل 3152مقدمات کو نمٹا دیا۔ اسطرح گلگت بلتستان کے تمام سول کورٹس میں 2016میں فوجداری 1080 دیوانی زیر سماعت تھے جبکہ جنوری تا دسمبر2016 تک فوجداری کے2172،دیوانی3225 مقدمات درج رجسٹر ڈ ہوئے کل 9175زیر سماعت تھے جن میں سے فوجداری کے2254 اوردیوانی 3264 کل 5518مقدمات کو بھی نمٹا دیا گیا ان مقدمات میں احتساب کورٹ گلگت بلتستان کے23 انسداد دہشتگردی کے182 جبکہ بنکنگ اینڈ کسٹم کورٹ کے فوجداری 22، دیوانی87 مقدمات بھی شامل ہیں جبکہ چیف کورٹ میں دیوانی کے 1161،فوجداری کے 205 اور رٹ پیٹشن کے 91ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کے عدالتوں میں فوجداری کے 809، دیوانی1366 کل 2175سول کورٹس گلگت بلتستان کے فوجداری کے998،دیوانی کے2659 کل 3657مقدمات زیرسماعت ہیں جن پر چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ماتحت عدالتیں اور چیف کورٹ میں بڑی تیزی سے ان مقدمات کو نمٹانے کے لئے نئی پالیسی کے تحت کام جاری ہے۔

چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے خصوصاً پرانے مقدمات کودسمبر2016 تک نمٹانے اور چیف کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتو ں کوخصوصی ہدف مکمل کرنے پر چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججز کے خدمات کو سراہا اورکہاکہ تمام ججز کی کارکردگی قابل تعریف ہے جنہوں نے نئی پالیسی کے تحت تمام مقدمات کو نمٹا کر پالیسی کو عملی جامعہ پہنایا انہوں نے مزید کہاکہ سستا انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جنوری 2017 سے انشااللہ تمام زیر سماعت مقدمات کو نمٹانے کیلئے نئی پالیسی کا اجراء کیا جائے گاجس کیلئے تما م عدالتی وسائل کو برو کار لایا جائے گا تاکہ عدالتوں کے وقارکے ساتھ عوام کی توقعات کو بھی پورا کیا جاسکے جو عوام عدالتوں سے توقع رکھتی ہے کیوں کہ عدالتیں عوام کی اخری امید کی کرن ہیں۔ عدالتیں مظلوم اور متاثر لوگوں کی دادرسی اور سستا انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے گلگت بلتستان میں تمام عدالتیں ملک کے دیگر صوبوں سے بہتر انداز میں عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے دن رات جد وجہد میں سرگرم عمل ہیں ۔جوکہ فلاحی معاشرے میں امن و امان سمیت ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button