عوامی مسائل

سکردو : رکن اسمبلی وزیر اخلاق حسین کی شہدائے گیاری کی وفد سے ملاقات، لواحقین حکومتی اعلانات پر عملددرآمد کےمنتظر

سکردو ( رجب علی قمر ) رکن اسمبلی وزیر اخلاق حسین کی شہدائے گیاری کی وفد سے ملاقات، وفد میں خادم حسین دلشا دشگری ،عباس حسین ،غلام مہدی ،عنایت حسین ،اجمل حسین ،محمد خان ،محمد یعقوب و دیگر نے مقامی ہوٹل میں ان سے تفصیلی ملاقات کیں۔ اس موقع پر شہدا ء گیاری بلتستان کے تنظیم کے جنرل سیکرٹری خادم حسین دلشاد نے اُن سے کہا کہ اب تک گیاری کے لواحقین حکومتی امداد اور مراعات کے منتظر ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اعلان کے باوجود انہیں کوئی مراعات نہیں ملی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں شہدا ء کے لواحقین کے لئے سرکاری نوکری دینے کے اعلان کے بعد بھی کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہ۔ے اس موقع پر رکن اسمبلی وزیر اخلاق حسین نے موقع پر ہی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے فوری رابطہ کرکے لواحقین کے مطالبات منظور کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر وزیر اخلاق حسین نے کہا کہ شہدائے گیاری کو حکومت کی جانب سے کئے گئے تما م اعلانات اور وعدے ہر حال میں پورا کریں گے۔ جب تک لواحقین کو شہداء پیکج نہیں ملتاچین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ گیاری میں برفانی تودے کی ذد میں شہید ہونے والے جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حساس محاز پر وطن کا پاسبان بن کر جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر حاصل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button