جرائم

چلاس: دیامر میں پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

چلاس (پ ر ) DIG دیامر استور رینج محمد شعیب خرم جانباز کی ہدایت و نگرانی میں دیامر پولیس کی بروقت کاروائی سماج دشمنی اور تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام، خطے کو بڑی تباہی کا شکار بنانے کے مذموم عزائم کے خلاف موجودہ صورتحال میں دیامر کے اندر پولیس نے کامیاب کاروائی کے ذریعے ملزمان سے جدید اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔اسلحہ علاقے میں دہشت گردی کی غرض سے جمع کیا گیا تھا ۔ ملزمان کی دوران تفتیش نشاندہی پر منشیات کی بڑی مقدار بھی برآمد ۔ واقعات کے بابت انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ایکٹ امتناع منشیات کے تحت دو علیحدہ مقدمات تھانہ سٹی میں درج کرلئے گئے ۔ عوامی حلقوں کا خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں پولیس کارکردگی اور سماج دشمن عناصر و رجحانات کی بیخ کنی کیلئے جاری اقدامات اور کامیابیوں کی تعریف۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیامر پولیس نے SHO تھانہ سٹی کی قیادت میں کامیاب ترین کاروائی کرتے ہوئے ملنگ منڈی واقع چلاس بازارمیں ناکہ بندی ، تلاشی اور کاروائی کرکے تین تخریب کاروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و کارتوس برآمد کرکے ملوث تخریب کار ملنگ جان ولد اکبر خان ، سردار علی ولد ملنگ جان ساکنان امانکوٹ مینگورہ سوات اور امام ہادی ولد گوجو ساکن تھور کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 16 خودکار و نیم خود کار ہتھیار سمیت 178 کارتوس اور 3000 گرام چرس شامل ہیں ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی چلاس میں دو مقدمات بمطابق علت نمبر 19/2017 بجرائم 13 AO و دفعات 6/7 ATA اور علت نمبر 20/2017 9C کے تحت درج کرکے اولذکر مقدمے میں JIT کی تشکیل دہی کی سفارش کی گئی ہے جوکہ اندریں مقدمہ وسیع البنیاد حوالوں سے تفتیش مکمل کرلے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button