تعلیم

کھرمنگ : خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو ہارڑایریاز میں تعینات کیا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کھرمنگ

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) ہائی سکول مہدی آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹرر ایجوکیشن کی زیر صدارت ڈی ڈی اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کے چاروں ڈی ڈی اوز سمیت اے ڈی آئیز نے شرکت کیں اجلاس میں آئندہ تعلیمی سال کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع کھرمنگ نذیر شگری نے کہا کہ کھرمنگ میں کوالٹی ایجوکیشن کی بحالی کے لئے پچھلے سال سے بھی زیادہ محنت کی ضرورت ہے، خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو ہارڑایریاز میں تعینات کیا جائے گا اور اچھے ریزلٹ دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو کیش انعانات سے نوازا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال داخلہ آگاہی مہم کی وجہ سے طلبا کی تعدا د میں کافی اضافہ ہوا جو کہ خوش آئند ہے۔ اس سال بھی ضلع بھر میں داخلہ مہم کے لئے ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ اساتذہ کی حاضریوں کو یقینی بنانے کے لئے یکم مارچ سے ہائی سکول اولڈینگ ،گرلز ہائی سکول کھرمنگ اور بوائز ہائی سکول طولتی میں بائیو میٹرک سسٹم انسٹال کیا جائے گا۔ انہوں نے تما م ڈی ڈی اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام سکولوں میں ہر ماہ پی ٹی اے میٹینگ لازمی طور پر کرائیں اور میٹینگز کی رپورٹ ماہوار ڈی ڈی آفس کو پوسٹ کریں جبکہ ہر سکول میں مخصوص طلبا کو اسکاوٹینگ کی تربیت دی جائے گی اور تمام بوائز اسکاوٹس کو وردیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button