تعلیم

گانچھے: اساتذہ کی بنیادی صلاحیت میں بہتری کے لیے منعقدہ 28روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

گانچھے(محمد علی عالم) محکمہ تعلیم بلتستان ریجن کے زیر اہتمام اساتذہ کی بنیادی صلاحیت میں بہتری اور جدید طرز تعلیم کے حوالے سے 28روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں چھے تربیتی سنٹرز میں 18ماہر مضامین اساتذہ نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو تربیت دی۔ اختتامی تقریب بوائز ماڈل ہائی سکول خپلو میں منعقدہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن مجید خان نے کہا کہ اساتذہ کو کتابوں کے مطالعہ کرنے کے عادی ہونا چائیے۔ کتاب سے تعلق ختم ہوگا تو کلاس کونہیں پڑھایا جا سکےگا۔ اور وہ ٹیچر نہیں کہلا سکتے۔ سرکار بہت سارے مراعات دے رہا ہیں، اس کا مقصد صرف بچوں کو بہتر تعلیم دینا ہے۔ ہماری کارکردگی دیکھنے کا پیمانہ بچوں کی زرلٹ ہے۔ بچے جب اچھے نمبرز سے کامیاب ہو جائیں گے توہماری کارکردگی بہتر ہے، بچوں کی زرلٹ خراب ہو جاتی ہے تو اس کامطلب ہم سے کوئی کوتاہی ہوا ہے۔ کتابوں اور بچوں سے ہم اپنا تعلق ختم کریں گے تو ہم اساتذہ کہلانے کے لائق نہیں ہونگے۔ اس ورکشاپ کا مقصد پرائمری سطح کے اساتذہ کو جدید دور کے تعلیم کے حوالے سے تربیت دینا ہے۔ اساتذہ دور جدید کے ساتھ بچوں کو پڑھانے کے لئے تیار ی کر کے کلاس روم میں جائیں۔ ہم نے سیکھنے کا عمل چھوڑ دیا ہے، اس کو دوبارہ بحال کریں۔ یہ دور عزت کمانے کا دور ہے ہم اس وقت تک عزت نہیں حاصل کرسکتے جب تک ہم تیاری کر کے نہیں پڑھائیں گے۔ پرانا دور بدل گیا ہے ہمیں جدید دور کے ساتھ تیار ہونے کی ضرورت ہے۔ سکولوں میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا مقصد بچوں کی تربیت اور ان کے اندر چھپی صلاحیت کو آگے لانا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈگری کالج خپلو محمد عالم نے کہاکہ اس طرح کے کورسز سے انسان کے اندر علم میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ محکمہ تعلیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ میرٹ بحال کیا۔ محکمہ تعلیم تبدیل ہو اہے۔ اہل لوگوں کو انتظامی امور میں تعینات کیا ہے۔ محکمہ ایجوکیشن سے ہمارے مستقبل وابسطہ ہے اس لئے ہمیں غلطی کی گنجائش نہیں ہے ۔ حالیہ دنوں مکمل میرٹ پر قابل لوگوں کوٹیچر بھرتی کیا ہے، سیکھنے کے عمل کوہمیشہ زندہ رکھنا چائیے۔ ہمیں جب کچھ علم ہو گا تو ہم کلاس میں پڑھانے کے اہل ہو جائیں گے۔ تقریب میں تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو اسناد بھی دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button