عوامی مسائل

دیامر کو نامکمل منصوبوں کا قبرستان بننے نہیں دینگے، روزانہ کی بنیاد پر ٹھیکیداروں کے سر پر سوار ہو کر تمام ادھورے کام مکمل کروالئے جائینگے

چلاس(مجیب الرحمان) ایکسئین محکمہ تعمیرات عامہ مبشر حسن تعمیراتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لئے میدان عمل میں اتر آئے۔ تمام تعمیراتی سکیموں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کے لئے زیر تعمیر منصوبوں پر اپنے عملے سمیت پہنچنے لگے۔اس سلسلے میں جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ جیل میں زیر تعمیر جیل سٹاف کوارٹرز اور دیگر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس دوران اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئیر تازہ گل نے انہیں تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دی۔ایکسئین محکمہ تعمیرات مبشر حسن نے ٹھیکیداروں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ فوری طور پر تعمیراتی کام مکمل کروایا جائے۔ بصورت دیگر انکے خلاف بھر پو ر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ دیامر کو نامکمل منصوبوں کا قبرستان بننے نہیں دینگے۔روزانہ کی بنیاد پر ٹھیکیداروں کے سر پر سوار ہو کر تمام ادھورے کام مکمل کروالئے جائینگے۔ نامکمل منصوبے دیامر کی تعمیر وترقی پر بد نما داغ ہیں۔ ان داغوں کو جلد ہی مٹا کر ضلعے کو ترقی یافتہ اضلاع میں صف میں لاکھڑا کر دینگے۔ادھورے منصوبوں سے عوام کو تکلیف اور پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے عوام تبدیلی محسوس کر لینگے۔انہوں نے کہا کہ کام چور ٹھیکیداروں کی عیاشیوں کے دن ختم ہوگئے ہیں اب انہیں کام کرنا ہوگا یا قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نامکمل منصوبوں کو مکمل کرنے تک چین سے نہیں رہیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button