متفرق

بلتستان میں بجلی بحران کے خلاف عوامی ردِ عمل، مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے

گانچھے (اے آر رینگ چن ) بجلی کے بحران نے سکردو شہر کے بعد ضلع گانچھے میں بھی ڈھیرے ڈال دئیے ۔بحران کا آغاز کریس سے ہوا جہاں بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف سیکٹوں شہری سیاچن روڈ پر نکل آئے اور مشتعل ہوکر شدید احتجاج کرتے ہوئے سیاچن روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق بجلی بحران نے سکردو کے بعد ضلع گانچھے کا رخ کرلیا ہے اور ضلع گانچھے یونین کونسل کریس میں بھی بجلی نایات ہو کر رہ گئے ہیں جس کے خلاف صارفین سٹرکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے سیاچن روڈ پر پہنچ گیا اور دھرنا دیکر کئی گھنٹے تک شاہراہ کو بند کرکے رکھا جس وجہ سے سکردو سے آنے اور خپلو سے سکردو آنے والی گاڑیوں کی لائین لگ گئی اس موقع پر مظاہرین محکمہ برقیات گانچھے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے بجلی بحران پر قابو پانے کی یقین دہانی کا مطالبہ کرتے رہے اور سب انجینئر نے اس مسئلے پر نو ٹس لینے کی یقین دہانی کی اس کے باوجود مظاہرین منتشر نہیں ہوئے تاہم علاقے کے سرکردوں کی جانب سے ایک قراردا د پیش کیا اور جمعہ تک کے لئے احتجاج کو موخر کردیا ہے ۔

دوسری طرف، بجلی بحران سے جڑے ایک اور عوامی ردِ عمل کےدوران شاہراہ سیاچن میدان جنگ بننے سے بال بال بچ گیا۔عمائدین کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی حکمت عملی کامیاب ہونے کی وجہ سے پولیس شیلنگ کرتے کرتے رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی کے خلاف کریس کے عوام میدان میں آگئے اور انہوں نے شاہراہ سیاچن کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی اس دوران پولیس کی بھاری ڈی ایس پی کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مظاہرین کو ہر طرح سے منوا کر منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے کسی کے سننے سے نکار کردیا اور روڈ پر پتھر رکھ کر ٹریفک کی روانی کو مزید مشکل بنا دیا جس پر پولیس نے اپنے سربراہ کی ہدایت پر آنسو گیس کی شیلنگ کے لئے گنوں کر تیار کرلیا تھا اور عمائدین نے پولیس کے ارادے بھانپ لئے اور ایک قرارداد پیش کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کا پلان تیار کرتے ہوئے ایک قرار داد پیش کیا اور مظاہرین کو منتشر کیا جس کے باعث سیاچن روڈ میدان جنگ بننے سے بچ گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button