تعلیم

دیامر کی تعلیمی پسماندگی کے پیش نظر صوبائی حکومت دیامر میں یونیورسٹی اور ٹیکنکل کالج کا قیام بھی عمل میں لائے۔ دیامر ایجوکیشنل موومنٹ

چلاس(مجیب الرحمان) دیامر ایجوکیشنل موومنٹ نے صوبائی وزیر ترقی نسواں امور نوجوانان ثوبیہ مقدم کا دیامر میں ایجوکیشن کی بہتری کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔اور کہا کہ ثوبیہ مقدم نے قراقرم یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام اور فوری فنکشنل کروانے اور تعلیمی بہتری کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ منسٹر صاحبہ دیامر کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیامر کی تعلیمی پسماندگی کے پیش نظر صوبائی حکومت دیامر میں یونیورسٹی اور ٹیکنکل کالج کا قیام بھی عمل میں لائے۔ دیامر ایجوکیشنل موومنٹ کے اس اجلاس میں راہنماؤں طاہر ایڈوکیٹ،انعام الحسن،مقصود عالم،اشفاق،دانش،راجا دانش،انضمام الحق،شفیق،مامون اللہ،صاحب الحق ،جابر و دیگر شریک تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button