کھیل

مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن سکی مقابلے میں گلگت بلتستان کے کھلاڑی چھا گئے، افراح ولی نے تاریخ رقم کر دی

گلگت( فرمان کریم) مالم جبہ میں جاری انٹر نیشنل الپائن سکی مقابلے میں گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔ سکی چمپئین شپ میں افراح ولی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور ایک سلور کے تمغے اپنے نام کیا۔

افراح ولی نے انٹر نیشنل سکی مقابلوں میں سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتوں سکی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

مردوں کے مقابلے میں محمد کریم نے تین کانسی ، فاطمہ سہیل نے ایک سلور2 کانسی، امامہ ولی اور زینب سہیل نے ایک ایک کانسی میڈل اپنے نام کیا۔ پاکستان سکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مالم جبہ میں انٹرنیشنل سکی مقابلے میں چار سلالم اور چار جوائنٹ سلالم کے مقابلے ہوئے ان مقابلوں میں 9ممالک کے مرد و خواتین سکی کی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں یوکرین، سلو یکیا ، ترکی، تاجکستان ، ا فغا نستان ، انڈیا ، مراکش ، سری لنکا اور پاکستان شامل تھے۔

مالم جبہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا انٹر نیشنل مقابلہ ہوا جو کہ پاکستان ائیر فورس اور سکی فیڈریشن آف پاکستان کے معاونت سے خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button